صاحبزادہ سلطان 2نومبر کو دبئی میں منعقدہ ڈیزرٹ ریس میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے

پہلی بار دبئی کی ریس میں شرکت کررہا ہوں ،ملک کا نام روشن کرنیکی بھرپور کوشش کروں گا

اتوار 21 اکتوبر 2018 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) پاکستان میں کار ریسلنگ میں اپنی منفرد پہچان رکھنے والے صاحبزادہ سلطان 2نومبر کو دبئی میں منعقدہ ڈیزرٹ ریس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوںنے کہا کہ پہلی بار دبئی کی ریس میں شرکت کررہا ہوں اور اپنے ملک کا نام روشن کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔ انہوںنے ڈاکار ریلی میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی خواہش کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ دبئی ڈیزرٹ ریس میں انگلینڈ، سعودی عرب اورامریکہ سمیت دنیا بھر سے ریسرز شرکت کریں گے جس میں ریسرز کو 90 کلو میٹر صحرا میں دو چکر لگانا ہوں گے۔