اداکارہ ماہ نور کلین اینڈ گرین مہم کا حصہ بن گئیں

بحریہ ٹائون میں اپنے گھرکے باہر پودا لگایا اور سٹرک پر جھاڑو بھی دیا

اتوار 21 اکتوبر 2018 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) نامور اداکارہ ماہ نور بھی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کاحصہ بن گئیں- انہوں نے بحریہ ٹائون میں اپنے گھرکے باہر پودا لگایا اور سٹرک پر جھاڑو بھی دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ماہ نو ر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں درخت اور جنگلات تیزی سے ختم ہو رہے ہیں جس سے ہمارا ملک فضائی آلودگی سمیت بہت سے مسائل سے دوچار ہے۔ان کا کہنا تھا سر سبز اور صاف ستھرا پاکستان ہی ہماری پہچان ہے۔ ہمیں اپنے بہتر مستقبل کیلئے اس مہم میں حصہ لینے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ کام صرف حکومت کا نہیں بلکہ ہر پاکستانی شہری کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :