اداکارہ ساکشی تنورنے بچی گود لے لی

یہ بچی میری دعاؤں کا انعام ہے جسے پاکر میں بے انتہا خوش ہوں‘اداکارہ

اتوار 21 اکتوبر 2018 12:40

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) بھارتی ڈراما سیریل ’’کہانی گھر گھرکی‘‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ ساکشی تنور (پاروتی) کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی پر ’پاروتی‘ کا مقبول ترین کردار نبھانے والی اداکارہ ساکشی تنور بھی’’ممی کلب‘‘ میں شامل ہوگئیں انہوں نے حال ہی میں ایک 9 ماہ کی بچی گود لی ہے جسے انہوں نے’’دتیا‘‘ نام دیا ہے۔

ساکشی نے ٹوئٹرپربچی کے ساتھ تصویر شیئر کی اور اپنی زندگی میں آنے والی ننھی خوشی سے متعلق کہا ’’اپنے والدین کی دعاؤں اور دوستوں کی سپورٹ کے ساتھ میں نے 9 ماہ کی بچی گود لی ہے۔ میں آپ سب لوگوں سے یہ بات شیئر کرکے بہت خوشی محسوس کررہی ہوں، یہ میری زندگی کا سب سے حسین لمحہ ہے، یہ بچی میری دعاؤں کا انعام ہے جسے پاکر میں بے انتہا خوش ہوں‘‘۔

متعلقہ عنوان :