ٹی ٹونٹی میچز ، گرین شرٹس کا پلڑا بھاری

اتوار 21 اکتوبر 2018 13:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) پاکستان اورآسٹریلیاکی ٹیموںکے مابین اب تک کھیلے گئے ٹونٹی ٹونٹی میچوں میں پاکستان کاپلڑابھاری ہے۔دونوں ٹیموںکے مابین 18ستمبر2007ء سی8جولائی2018 تک مجموعی طورپر17ٹونٹی ٹونٹی میچزکھیلے گئے۔جن میںسے گرین شرٹس نے 9جبکہ کینگروز نے 7میں کامیابی حاصل کی ۔ایک میچ برابرہونے کے بعدپاکستان نے سپراوورمیں جیتا۔

(جاری ہے)

ٹونٹی ٹونٹی میچوںمیںپاکستان کاآسٹریلیاکے خلاف کامیابی کاتناسب55.88فیصداورآسٹریلیاکاپاکستان کے خلاف کامیابی کاتناسب44.11فیصدہے۔دونوں ٹیموں کے مابین آخری ٹی ٹونٹی میچ8جولائی2018ء کوہرارے میں کھیلاگیاجس میں پاکستان نی6وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔یواے ای میں پاکستان اورآسٹریلیاکی ٹیمیںچارسال بعدمدمقابل ہوں گی ۔دونوں ٹیموں کے مابین یواے ای میں آخری ٹی 20میچ5اکتوبر2014ء کودبئی میں کھیلاگیاجس میں آسٹریلیانی6وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔پاکستان اورآسٹریلیاکی ٹیموں کے درمیان یواے ای میںمجموعی طو رپر پانچ ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گئے دونوں ٹیموں نی2،2میچ میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ برابرہونے کے بعدسپراوورمیں پاکستان نے جیتا۔

متعلقہ عنوان :