حکومت پاکستان ریلویز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے پرعزم ہے‘ریلوے حکام

پاکستان ریلویز کی تمام رہائشی کالونیوں میں بجلی کی فراہمی کے نظام کی بہتری سے سالانہ ایک ارب روپے کے نقصان پر قابو پایا جا سکے گا

اتوار 21 اکتوبر 2018 14:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) حکومت پاکستان ریلویز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے پرعزم ہے اور خود انحصاری کی پالیسی کے تحت عالمی معیار کی خدمات کی فراہمی کے لئے جامع اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق ریلویز کے خسارہ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ حکومت ریلویز کے مالی خسارہ کو کم کرنے اور مال بردار گاڑیوں سے حاصل ہونے والی آمدن میں اضافہ کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ریلویز کی تمام رہائشی کالونیوں میں بجلی کی فراہمی کے نظام کی بہتری سے سالانہ ایک ارب روپے کے نقصان پر قابو پایا جا سکے گا۔ اس حوالے سے بجلی کی نئی ترسیلی لائنوں اور میٹروں کی تبدیلی کی جائے گی۔ پاکستان ریلویز کے حکام نے بتایا ہے کہ وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے اس سلسلہ میں متعلقہ حکام کو جلد از جلد رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ وزارت پانی و بجلی سے رابطہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ریلویز میں بجلی کی تقسیم کے نئے نظام کی تنصیب سے رہائشی کالونیوں میں ریلویز ملازمین کے کم وولٹیج کے مسئلہ پر بھی قابو پایا جائے گا۔