Live Updates

یوٹرن کے بادشاہ نے معاشی لاشعوری کی وجہ سے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں پھنسا دیا ہے ‘پرویز ملک

پی ٹی آئی حکومت کے پاس نہ معاشی ویژن ہے اور نہ ہی عوام کے دکھوں کا مداوا‘عمران نذیر کی پارٹی دفتر میں گفتگو

اتوار 21 اکتوبر 2018 14:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ یوٹرن کے بادشاہوں نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں پھنسا دیا ہیِ اور اب قوم کولالی پپ دکھا کر جھوٹی تسلیاں دینے کوشش کررہے ہیں، وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ (ن)نے بے مثال عوامی خدمت کا ریکارڈ قائم کیاپنجاب حکومت نے بجٹ میں ٹیکسز کی شرح میں بے پناہ اضافہ کرکے عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے دبا دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزپارٹی دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسید توصیف شاہ ارکان اسمبلی میاں مرغوب احمد، چوہدری شہباز، سعدیہ تیمور، جاوید اقبال ،رانا احسن شرافت ،کشور باجوہ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ،پی ٹی آئی کی حکومت کے اس بجٹ سے ثابت ہوتا ہے کہ اسے بنانے والوں کا کوئی معاشی وژن ہے نہ ہی معاشی پلان یا پالیسی ہی ان کے پاس ہے جس سے ملک وقوم کے دکھوں کا علاج ممکن ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک پاکستان کی عوام کے لئے اللہ کے فضل و کرم سے ایک تحفہ،ایک گیم چینجر ہے،اس کے نتیجے میں پاکستان کی معاشی ترقی ہوئی ہے اس خطہ کی خوشحالی ہو گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوئے اس لئے سی پیک کو منجمند یا رول بیک کرنا ملک کی 22 کروڑ عوام کے ساتھ زیادتی ہو گی کیونکہ اس پراجیکٹ سے برآمدات میں اضافہ ہو گا اور صنعتی و زرعی ترقی ممکن ہوگی۔ ہمیں کفران نعمت نہیں کرنا چاہئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات