اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار 2018ء کے مختلف پروگرامز کے فائنل امتحانات( آج) سے شروع ہوں گے

اتوار 21 اکتوبر 2018 14:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اے (آئی او یو)کے سمسٹربہار 2018ء میں پیش کئے گئے ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس، ایسوسی ایٹ ڈگری ان ایجوکیشن، ڈیڑھ، اڑھائی، چار سالہ بی ایڈ اور بی اے پروگرامز کے فائنل امتحانات (آج) پیر 22اکتوبر سے ملک بھر میں ایک ساتھ شروع ہوں گے۔ طلبہ و طالبات کو رول نمبر سلپس ارسال کی جاچکی ہیں۔

رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے بھی ڈائون لوڈ کی جاسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

اے آئی او یو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کی خصوصی ہدایت پر طلبہ و طالبات کو قریب ترین مقامات پر امتحانات میں شرکت کی سہولت فراہم کرنے کے لئے شعبہ امتحانات نے ضلع اور تحصیل سطح پر 850 امتحانی مراکز قائم کردئیے ہیں۔ وائس چانسلر کے احکامات پرامتحانات کے نظام کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے امتحانی مراکز میں سخت نگرانی کا نظام بھی نافذ کردیا گیا ہے اور اس ضمن میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور وائس چانسلر کی ہدایت پر امتحانی مراکز میں طلبہ کو ہر قسم کی ضروری سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :