نئی دلی‘ ‘’این آئی اے‘نے کشمیری نوجوان کو ائر پورٹ پر گرفتار کر لیا

اتوار 21 اکتوبر 2018 14:50

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) کشمیری حریت رہنمائوں اور کارکنوں کو جھوٹے اور من گھڑٹ مقدمات میں ملوث کرنے کے حوالے سے بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی( این آئی ای) نے نئی دلی ائر پورٹ پر ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق این آئی اے کے انسپکٹر جنرل الوک متھل نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ تحقیقاتی ادارے نے ضلع پلوامہ کے علاقے اچھہ ہان کے رہائشی محمد اشرف کھانڈے کو ہفتے کے روز ائر پورٹ پر اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ براستہ سری لنکا سعود ی عرب جانے کی کوشش کر رہا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ اشرف کو نومبر 2016میں نگروٹہ جموں میں ایک فوجی کیمپ پر ہونے والے حملے کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :