جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ ،ممبر اسمبلی سردار خالد ابراہیم خان نے توہین عدالت کیس میںگرفتاری دینے کا اعلان

اتوار 21 اکتوبر 2018 14:50

مظفرآباد۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ ،ممبر اسمبلی سردار خالد ابراہیم خان نے توہین عدالت کیس میںگرفتاری دینے کا اعلان کر دیا،کسی بھی عدالت سے ضمانت نہیں کرائوں گا،پولیس سپاہی وارنٹ گرفتاری لے کر آئے گا تو وردی کے احترام میں رضا کارانہ طور پر گرفتاری دے دوں گا،24مئی کو اسمبلی کی تقریر پر عدالتی نوٹس دنیا کی پارلیمانی تاریخ میں منفرد مثال ہے ،چیف جسٹس کے پاس از خود نوٹس کا اختیار ہی نہیں ،اسمبلی کی تقریر پر وضاحت طلب کرنا غیر آئینی ہے ،اگر توہین کا پہلو نکلتا بھی ہو تو اس کا باقاعدہ طریقہ کار موجود ہے ،اتوار کے روز مرکزی ایوان صحافت میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممبر اسمبلی نے کہا کہ ہم آئین بنانے،چلانے اور اس کا احترام کرنے والے ہیں ،لیکن اداروں میں بیٹھنے والوں کو بھی اپنی حدود سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے ،جس جج نے میرے خلاف نوٹس لیا وہی کیس سن رہاہے ،یہ بھی عدالتی تاریخ کا منفرد واقعہ ہے ،میرے خلاف اختیار کیا گیا سارا طریقہ کار غلط ہے ،اپنی انا کی تسکین کیلئے نوٹسز جاری کیے گئے ،ہم تو عدلیہ کے وقا ر کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں لیکن بعض لوگ اپنے مفادات کیلئے آئین سے ہٹ کر فیصلے کر رہے ہیں،اسمبلی اور سپیکر نے میرے موقف کو درست قرار دیا ہے ،فیصلہ حق یا خلاف ہو قبول ہے ،انھوں نے کہا کہ ادارے فیصلے کریں جرگے نہ کریں، ،پریس کانفرنس میں مرکزی چیف آرگنائزر سید آصف گیلانی ،سردار تسلیم،نعیم قریشی ،امبر شہزادی ،عدنان ریاض سمیت کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔