مقبوضہ کشمیر : پلوامہ میں بھارتی فوج کی گاڑی پر حملے میں دو فوجی زخمی

اتوار 21 اکتوبر 2018 15:10

سرینگر۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں نامعلوم افراد کی طرف سے بھارتی فوج کی ایک گاڑی پردستی بم کے حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں دوبھارتی فوجی زخمی ہوگئے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق حملہ ضلع کے علاقے پاتھن میں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی فوجیوں نے حملے کے فوراً بعد علاقے کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی کی کارروائی کی اور لوگوں کو سخت مار پیٹ کا نشانہ بنایا۔ شہریوں کو مارپیٹ اور تشدد کا نشانہ بنانے کی بہیمانہ کارروائی کے خلاف علاقے کے نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور زبردست مظاہرے کیے۔مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔