اینٹی کرپشن کی کارروائی ‘ملتان میں جامعہ کراچی کی جعلی ڈگریوں کی فروخت کے الزام میں ٹیچر گرفتار

اتوار 21 اکتوبر 2018 16:20

اینٹی کرپشن کی کارروائی ‘ملتان میں جامعہ کراچی کی جعلی ڈگریوں کی فروخت ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) اینٹی کرپشن حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ملتان میں جامعہ کراچی کی جعلی ڈگریوں کی فروخت کے الزام میں سرکاری اسکول کے ایک ٹیچر کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق گورنمنٹ ہائی اسکول بلند پور کے ٹیچر محمد نواز پر 3 لاکھ روپے کے عوض ایک لڑکی کو بی اے کی جعلی ڈگری دینے کا الزام ہے۔اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ دوران تحقیقات ملزم نے 4 افراد کو بی اے اور ایل ایل بی کی ڈگریاں دینے کا بھی اعتراف کیا۔حکام کے مطابق ملزم کو جامعہ کراچی کے عملے کے بعض افراد ڈگریاں فراہم کرتے ہیں جنہیں وہ فروخت کردیتا ہے۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے مزید تحقیقات جاری ہیں۔