ای سی ایل میں نام ڈالنے سے متعلق نیب کا کردار ختم کرنے کی تجویز
ٹرائل کورٹ یا عدالت عظمیٰ کی ہدایت پر نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے،تین سال سے ای سی ایل میں شامل نام نکالا جائے۔ای سی ایل میں نام شامل کرنے سے متعلق وزارت داخلہ نے سفارشات تیار کر لیں
مقدس فاروق اعوان اتوار 21 اکتوبر 2018 16:44
(جاری ہے)
چھان بین اور تحقیقات کی سطح پر کسی کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا جاسکے گا۔
سفارش میں تین سال سے ای سی ایل میں شامل نکالنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔سفارش میں مزیدکہا گیا ہے کہ ان کے نام نکال لیے جائیں جن کے حوالے سے عدالتی حکم موجود نہیں ہوگا۔نام ای سی ایل میں ڈالنے سے سات روز پہلے متعلقہ شخص کو آگاہ کرنا ہوگا۔خیال رہے اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل اور خارج کرنے کی پالیسی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔ مقامی شہری منیر احمد نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ای سی ایل میں نام شامل اور خارج کرنے کیلئے وفاقی کابینہ کی منظوری لی جاتی ہے جبکہ یہ اختیار وزارت داخلہ کا ہے ۔عدالتی احکامات کے باوجود بھی ای سی ایل میں نام شامل کرنے کیلئے وفاقی کابینہ سے منظوری لی جاتی ہے جو عدالتی احکامات میں مداخلت کے مترادف ہے۔استدعا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر ای سی ایل میں نام شامل اور نکالنے کی پالیسی کو کالعدم قرار دیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی خاتون وائس چانسلر
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
-
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرقسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
جون تک زرمبادلہ کے ذخائر9 سے 10 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے، محمد اورنگزیب
-
وزیرِاعظم محمد شہبازشریف کا چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور متعلقہ افسران معطل کر کے انکوائری کا حکم
-
وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی ملاقات
-
بھارت کے انتخابات میں ڈیپ فیک کا بڑھتا خطرہ
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
-
پاکستان میں سرمایہ کاری میں کمی کے باعث فی کس آمدنی کم ہو رہی ہے،یوسف رضا گیلانی
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.