روسی کھلاڑی ڈاریا کاسٹکینا نے کریملن کپ ٹینس ویمنز سنگل ٹائٹل اپنے نام کر لیا

اتوار 21 اکتوبر 2018 17:00

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) روسی کھلاڑی ڈاریا کاسٹکینا نے کریملن کپ ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگل ٹائٹل جیت لیا، انہوں نے فیصلہ کن معرکے میں حریف تیونس کی کھلاڑی اونس جیبور کو شکست دے کر کیریئر کا دوسرا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

روس میں منعقدہ ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگل فائنل میں ڈاریا کاسٹکینا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیبور کو سخت مقابلے کے بعد 2-6، 7-6، اور 6-4 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

متعلقہ عنوان :