خشوگی کی لاش حوالے کی جائے، حقوق انسانی کی تنظیم کا سعودی عرب سے مطالبہ

اتوار 21 اکتوبر 2018 17:10

خشوگی کی لاش حوالے کی جائے، حقوق انسانی کی تنظیم کا سعودی عرب سے مطالبہ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2018ء) حقوق انسانی کی تنظیم، 'ایمنسٹی انٹرنیشنل' نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ سعودی صحافی جمال خشوگی کی میت ''فوری طور پر حوالے کی جائی'' تاکہ لاش کا طبی تجزیہ کیا جا سکی''۔ امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق، خشوگی دو اکتوبر کو استنبول کے سعودی قونصل خانے کی عمارت کے اندر ہلاک ہوئے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب نے کہا ہے کہ اٴْن کی جانب سے کی گئی ابتدائی تفتیش کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ قونصل خانے کے اندر خشوگی جن لوگوں سے ملے اٴْن کے ساتھ لڑتے ہوئے فوت ہوئے۔مشرق وسطیٰ کی سرگرمیوں سے متعلق ایمنسٹی کے سربراہ، سما حدید نے کہا ہے کہ واقعات کے بارے میں سعودی تفصیل قابل اعتبار نہیں ہے۔اٴْنھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے تفتیش ضروری ہے، تاکہ خشوگی کی ہلاکت سے متعلق واقعات کے بارے میں ''سعودی ملمع سازی'' کا پردہ چاک ہو سکے۔حدید نے کہا کہ اس قسم کی دھوکہ دہی اس لیے کی جا سکتی ہے، تاکہ سعودی عرب کے بین الاقوامی کاروباری تعلقات محفوظ رہ سکیں۔