�نٹرنیشنل نیوز)

افغانستان ،ننگرہار میں دھماکہ، گیارہ شہری ہلاک حملوں اور انتظامی رکاوٹوں کے باوجود پولنگ جاری

اتوار 21 اکتوبر 2018 17:10

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2018ء) افغانستان میں بروز اتوار پولنگ کا عمل دوسرے دن بھی جاری ہے۔ انتخابات کے پہلے دن تکنیکی اور انتظامی مسائل کے سبب چند پولنگ اسٹیشن بند رہے تھے، جس کے سبب رائے دہی کے لئے ووٹرز کو ایک اور دن کی مہلت دی گئی۔ افغان طالبان کی دھمکیوں اور کابل میں حملوں کے باوجود ہفتے بیس اکتوبر کو تین ملین افغان شہریوں نے ووٹ ڈالے۔

الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں اتوار کے دن کٴْل 401 پولنگ اسٹیشنوں پر رائے دہی جاری ہے۔

(جاری ہے)

یہ اسٹیشنز مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے تک کھلے رہیں گے۔ دریں اثناء افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں سڑک کنارے ہونے والے ایک دھماکے میں گیارہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون اور چھ بچے بھی شامل ہیں۔ صوبائی حکومت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ متاثرہ افراد ایک ویگن میں موجود تھے، جس کے نیچے یہ دھماکہ ہوا۔ افغانستان میں ایج اتوار کے روز پارلیمانی الیکشن کے دوسرے دن پولنگ جاری ہے۔ملک بھر میں الیکشن کے موقع پر تشدد کے مختلف واقعات میں 170 افراد ہلاک یا زخمی ہوئے۔