ملاکنڈ سکولز سپورٹس مقابلے، آکسفورڈ اکیڈمی بٹ خیلہ نے کرکٹ اور رسہ کشی کے مقابلے جیت لئے

اتوار 21 اکتوبر 2018 17:30

ملاکنڈ۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) ملاکنڈ سکولز سپورٹس مقابلوں میں آکسفورڈ اکیڈمی بٹ خیلہ نے کرکٹ اور رسہ کشی کے مقابلے جیت لئے۔

(جاری ہے)

ضلع ملاکنڈ کے گورنمنٹ وپرائیویٹ بوائز ہائی و ہائیر سیکنڈری سکولز کا جاری سا لانہ سپورٹس ٹورنامنٹ2018ء میں اکسفورڈ ایجوکیشن اکیڈمی نے کرکٹ اور رسہ کشی کے مقابلے جیت لئے کرکٹ مقابلوں کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی اکسفورڈ اکیڈمی کے ڈائریکٹر امجد علی شاہ تھے اس موقع پر ان سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کاتعارف کرایا گیا اکسفورڈ اور گورنمنٹ ہائی سکول ہیبت گرام کے درمیان ہونے والا کرکٹ کا یہ میچ آکسفورڈ کی ٹیم نی58رنز سے جیت لیااس کے علاوہ رسہ کشی کے مقابلے میں بھی آکسفورڈ اکیڈ می نے ہائی سکول بٹ خیلہ کی ٹیم کو ہرا کر یہ مقابلہ جیت لیا ۔

متعلقہ عنوان :