شاہ عبداللطیف بھٹائی کا275واں عرس سکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات یقینی بنائے جائیں،آئی جی سند ھ

اتوار 21 اکتوبر 2018 17:50

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے پولیس کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کی تین روزہ تقریبات کے موقع پر تمام تر حفاظتی اقدامات کو انتہائی ٹھوس اور غیرمعمولی بنایا جائے اوراس سلسلے میں درگاہ سے متصل تجاوزات کو ختم کرنے کے لیئے منتظمین/متعلقہ ادارے سے ہرممکن تعاون کیا جائی.

انہوں نے کہا کہ عقیدت مندوں/زائرین اوردیگر شہریوں کی ممکنہ کثیرتعداد میں شرکت کے پیش نظر درگاہ کے اندرونی حصوں,اطراف اور درگاہ کیمرکزی راستوں پر سادہ لباس اور باوردی پولیس اہلکاروں کی تعیناتیوں سمیت پولیس گشت, اسنیپ چیکنگ,پکٹنگ, کڑی نگرانی وناکہ بندی کے مجموعی اقدامات کو بھی مربوط اور مثربنایا جائی. آئی جی سندھ نے کہا کہ درگاہ کے اندرونی وبیرونی احاطوں کے ساتھ ساتھ اطراف کی ٹیکنیکل سوئپنگ، اسکیننگ اورکلیئرنس کے علاوہ گاڑیوں کی پارکنگ کوناصرف مناسب فاصلوں پر رکھنے بلکہ پارکنگ ایریاز کی کڑی نگرانی کے لیئے بھی ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں.

انہوں نے کہا کہ عرس کی تقریبات میں شرکت کے لیئے جانیوالے قافلوں کو تمام تھانہ جات کی سطح پر مربوط رابطوں کے تحت سکیورٹی کے یرممکن اقدامات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائی. آئی جی سندھ نے مذید کہا کہ تمام مساجد،امام بارگاہ،مزارات/درگاہںوں سمیت اقلیتی برادری کے مذہبی مقامات,پبلک مقامات,اہم سرکاری وغیرسرکاری عمارتوں, دفاتروغیرہ کے لیئے سکیورٹی کے جاری اقدامات کو مذید ٹھوس اور مربوط بنایا جائے�

(جاری ہے)