افغانستان کے شمالی صوبے بغلان میں لڑاکا طیاروں کی بمباری میں 30طالبان ہلاک

اتوار 21 اکتوبر 2018 17:50

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) افغانستان کے شمالی صوبے بغلان میں جنگی طیاروں کے حملے میں کم سے کم 30 طالبان مارے گئے۔

(جاری ہے)

نادرن ریجن کے فوجی ترجمان محمد حنیف رضائی نے بتایا کہ افغان فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے خفیہ اطلاعات پر شمالی بغلان صوبے میں طالبان کے ایک اجتماع پر متعدد حملوں میں کم سے کم 30طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔ ادھر طالبان نے شمالی صوبے بغلان کے دارالحکومت پل خمری میں انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے لئے کئی مقامات پر حملے کئے ہیں جن میں تیرہ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔