ضمنی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں این اے 247 کا سب سے پہلا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ

پی ٹی آئی کے امیدوار آفتاب صدیقی 559 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر جب کہ ایم کیو ایم کے صادق افتخار 222ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 21 اکتوبر 2018 18:00

ضمنی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں این اے 247 کا سب سے پہلا غیر سرکاری غیر ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اکتوبر 2018ء) ضمنی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج دو بڑے شہروں کراچی اور پشاور میں پولنگ کا عمل شروع ہوا۔ قومی اسمبلیکے حلقے 247 (کراچی)، صوبائی اسمبلی کے حلقے 111 (کراچی) اور پی کے 71(پشاور) میں پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہا۔اور اب این اے 247 میں پانچ پولنگ اسٹیشن سے  پہلا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ سامنے آ گیا ہے۔

 پی ٹی آئی کے امیدوار آفتاب صدیقی 559 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر جب کہ ایم کیو ایم کے صادق افتخار 222ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔واضح رہے کہ تینوں حلقوں میں منتخب ارکان مستعفی ہوئے تھے جس میں ایک عارف علوی صدر مملکت اور دو نے گورنرز کے عہدے سنبھالے جن میں عمران اسماعیل اور شاہ فرمان شامل ہیں۔ ۔اس حوالے سے کہا گیا کہ این اے 247 (کراچی) میں 240 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جبکہ 5 لاکھ 46 ہزار 451 ووٹرز ضمنی انتخاب میں ووٹ ڈال سکیں گے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں قومی اسمبلی کے حلقہ میں 946 تعداد پر مشتمل پولنگ عملہ اپنے فرائض انجام دے گا اور اس حلقے میں 12 امیدوار مد مقابل ہوں گے۔ مزید براں بتایا گیا کہ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 111 (کراچی) میں 80 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گیے ہیں جہاں ایک لاکھ 69 ہزار 965 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔ سندھ اسمبلی کے حلقہ میں 80 پریزائڈنگ افسران اور 320 اسسٹنٹ پولنگ افسران فرائض انجام دیں گے تاہم پی ایس 111 میں 14 امیدوار آمنے سامنے ہیں۔

ای سی پی کے مطابق خیبر پختونخواہ اسمبلی کے حلقہ پی کے 71 (پشاور) میں ضمنی انتخاب کے لیے 86 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گیے ہیں اور اس میں ایک لاکھ 33 ہزار 451 ووٹرز اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے۔علاوہ ازیں پشاور کے حلقہ میں 86 پریزائڈنگ افسران اور 307 اسسٹنٹ پریزائڈنگ افسران فرائض انجام دیں گے اور5 انتخابی امیدوار میدان مدمقابل ہوں گے۔ ا۔الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن رولز کے خلاف ورزی کرنے والوں کو 2 سال قید ایک لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا دی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے ایک قومی اور دو صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لیے سہولت سینیٹر بھی قائم کیا تھا۔