تھانہ پنیالہ کی حدود میں سرچ آپریشن، 22 مشکوک افرادگرفتار،اسلحہ برآمد

اتوار 21 اکتوبر 2018 18:00

ڈی آئی خان۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرظہوربابرآفریدی کی ہدایت پرڈیرہ پولیس نے تھانہ پنیالہ ، گومل یونیورسٹی اوریارک کی حدود میں تین سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کیے ۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران پولیس نے 22مشکوک افراد گرفتارکرکے 3بندوق ،8پستول ،2خنجراور63کارتوس برآمدکیے ۔269گھر چیک کرکے ایک کرایہ دار کے کوائف درج نہ ہونے پر ایف آئی آردرج کی ۔ 63ہوٹلز ،152تعلیمی اداروں ،44بس اڈوںکی چیکنگ کی ۔68سنیپ چیکنگ کے دوران 26مشکوک افراد گرفتارکیے ۔ 4اشتہاری ملزمان بھی دھر لیے جب کہ 3.465کلوگرام چرس بھی قبضے میں لے لی۔

متعلقہ عنوان :