صوابی، ٹوپی میں تحصیل کی سطح پر بیسٹ ٹیچر ایوارڈ کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد

اتوار 21 اکتوبر 2018 18:00

صوابی۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) گورنمنٹ ہائی سکول ٹوپی میں تحصیل کی سطح پر بیسٹ ٹیچر ایوارڈ کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق ایم پی اے اور مسلم لیگ (ن) ضلع صوابی کے صدر حاجی محمد شیراز خان ، ایس ڈی او ٹوپی عبدالرحمن ، اے ٹی اے کے صدر عبدالطیف خان ، اساتذہ ، والدین اور طلباء نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اعلیٰ کارکر دگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ جبکہ مختلف مقابلوں میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو شیلڈ سے نوازا گیا حاجی محمد شیراز خان نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ نصابی سر گر میوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سر گر میوں میں حصہ لینا طلباء کی بہترمستقبل کے لئے ضروری ہے اور یہ تسلسل جاری رکھنا چاہئے تاکہ نوجوان نسل معاشرے میں منفی سر گر میوں سے بچ رہے ۔

تقریب سے سماجی رہنما فیصل کریم خان نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ آج جو مشکل حالات در پیش ہے ایسے حالات میں اساتذہ اپنی سر گر میاں بہتر طریقے سے انجام دے رہے ہیں اسی طرح نصابی سر گر میوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سر گر میوں میں حصہ لینے کے لئے طلباء کو بھی تیار کرنے میں اساتذہ کلیدی کر دار ادا کر تا ہے جس کی مثال آج کی تقریب میں ہمارے سامنے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :