ڈی آئی خان، سرکلرروڈ پر شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودے لگانے کاعمل جاری

اتوار 21 اکتوبر 2018 18:00

ڈی آئی خان۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء)محکمہ سی اینڈڈبلیو کی طرف سے ڈیرہ شہر کے سرکلرروڈ کی درمیانی پٹی پرشجرکاری مہم کے سلسلے میں پودے لگانے کاعمل جاری۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت کی ہدایت پرمحکمہ سی اینڈڈبلیو کے سٹاف نے ڈیرہ شہرکے سرکلرروڈکی درمیانی پٹی پرشجرکاری مہم کے سلسلے میں پودے لگائے جس سے نہ صرف سرکلرروڈ خوبصورت ہوگیا بلکہ اس کے علاقے کے ماحول پر بھی خوشگواراثرات مرتب ہوں گے ۔ عوامی سماجی اورتجارتی حلقوں نے محکمہ سی اینڈڈبلیو کی طرف سے شجر کاری مہم میں خوبصورت پودے لگانے پر محکمہ اوراس کے افسران کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاہے۔