پی ٹی آئی حکومت تعلیم کے شعبہ پرخصوصی توجہ دے رہی ہے،فیصل امین گنڈہ پور

اتوار 21 اکتوبر 2018 18:00

ڈی آئی خان۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) محکمہ تعلیم ڈیرہ کے اہم معاملات پر مشاورت کے حوالے سے پی ٹی آئی کے ممبرصوبائی اسمبلی سردارفیصل امین خان گنڈ ہ پور سے ایپکاکی ضلعی صدارت کے امیدوارمحمدطارق بیٹنی ،ایپکاکے ممبر شیخ محمد عدنان ، آل پاکستان کلاس فورملازمین ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر کریم نوازبلوچ اورجنرل سیکرٹری ثاقب تنویر بلوچ نے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی جس میں محکمہ تعلیم کے معاملات پرمشاورت کی گئی اوراہم فیصلے کیے گئے ۔

(جاری ہے)

ممبرصوبائی اسمبلی سردار فیصل امین خان گنڈہ پور نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت تعلیم کے شعبہ پرخصوصی توجہ دے رہی ہے ، کلرکس اورکلاس فورملازمین محکمہ تعلیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اوران کامحکمہ کی بہتری میں انتہائی اہم کردارہے جس کوہم کسی صورت نظراندازنہیں کریں گے اوران کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :