Live Updates

وزیراعظم عمران خان ملک کو درپیش معاشی بحران کے حل کیلئے خود بھی متحرک ہو گئے

سعودی عرب کے دورہ کے دوران آج مدینہ منورہ پہنچیں گے،سعودی حکام سے معاشی تعاون پربا ت ہو گی،عالمی کانفرنس میں بھی شریک ہونگے وطن واپسی پر سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کیساتھ اعلی سطحی ملاقاتیں ہونگی ،28اکتوبر کو ملائشیا ء جائینگے،تعلقات اور معاشی تعاون پر بات کرینگے وزیراعظم عمران خان3نومبر کو چین روانہ ہوں گے جہاں وہ چینی قیادت کے ساتھ سی پیک اور معاشی تعاون پر تفصیلی گفت وشنید کرینگے‘ میڈیا رپورٹس

اتوار 21 اکتوبر 2018 18:10

وزیراعظم عمران خان ملک کو درپیش معاشی بحران کے حل کیلئے خود بھی متحرک ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) وزیراعظم عمران خان ملک کو درپیش معاشی بحران کے حل کیلئے خود بھی متحرک ہو گئے ،اس مقصد کے لیے وہ آج ( پیر) سے غیر ملکی دوروں کا آغاز کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنی ٹیم کے ہمراہ آج پیر کے روز دورہ سعودی عرب کے دوران مدینہ منورہ پہنچیں گے جبکہ منگل کو دارالحکومت ریاض میں سعودی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے جس میں معاشی تعاون کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔

(جاری ہے)

دورہ سعودی عرب کے دوران وزیر اعظم عمران خان بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔سعودی عرب سے واپسی پر وزیراعظم آئندہ 3 روز سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کے ساتھ اعلی سطح کی ملاقاتیں کریں گے۔وزیر اعظم 28 اکتوبر کو ملائشیا ء جائیں گے جہاں وہ پاک ملائشیا ء تعلقات اور معاشی تعاون پر بات کریں گے۔وزیراعظم عمران خان3 نومبر کو چین روانہ ہوں گے جہاں وہ چینی قیادت کے ساتھ سی پیک اور معاشی تعاون پر تفصیلی گفت وشنید کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات