Live Updates

پی کے 71سے پہلا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ سامنے آ گیا

اے این پی کے امیدوار صلاح الدین 2889ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے ذوالفقار خان 2474ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 21 اکتوبر 2018 18:10

پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اکتوبر 2018ء) پی کے 71 کا پہلا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ سامنے آ گیا۔تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج دو بڑے شہروں کراچی اور پشاور میں پولنگ کا عمل شروع ہوا۔ پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہا۔

(جاری ہے)

پشاور کے حلقہ 71سے پہلا غیرسرکاری غیر حتمی نتیجہ سامنے آ گیا ہے جس کے مطابق اے این پی کے امیدوار صلاح الدین 2889ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے ذوالفقار خان 2474ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

یہ نتائج 25پولنگ اسٹیشنز کے ہیں۔خیال رہے خیبر پختونخواہ اسمبلی کے حلقہ پی کے 71 (پشاور) میں ضمنی انتخاب کے لیے 86 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گیے اور اس میں ایک لاکھ 33 ہزار 451 ووٹرز تھے۔علاوہ ازیں پشاور کے حلقہ میں 86 پریزائڈنگ افسران اور 307 اسسٹنٹ پریزائڈنگ افسران فرائض انجام دئے اور5 انتخابی امیدوار میدان مدمقابل تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات