فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر

اتوار 21 اکتوبر 2018 18:11

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں منعقدہ چوتھی بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی ۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرشہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ نے کہا ہے کہ فاطمہ جناح یونیورسٹی نے مختلف زبانوں کی تحقیقات کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد کر کے اہم قدم اٹھایا ہے ،کانفرنس کی بدولت دنیا بھر کے محققین کے خیالات جاننے کا موقع ملا ۔

ان خیالات کا ظہار انہوں نے فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے چوتھی بین الاقوامی کانفرنس لنگویسٹک ایسوسی ایشن آف پاکستان-’’لِنگویسٹک ریسرچ ان ملٹی لنگول کونٹکسٹ-‘‘کی اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گیسٹ آف آنر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ امین قادرتھیں۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ امین قادر نے شرکاء سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بین الاقوامی کانفرنس محققین، اکیڈموں اور ایل ٹی کے پریکٹیشنرز کیلئے جدیدمواقع ، خیالات، پریکٹسس اور تحقیقاتی مواقع فراہم کریں گی۔زبان اور کلچر کو دنیا میں متعارف کروانا اہم کام ہے جو اس پلیٹ فارم کے ذریعے ممکن ہے۔یہ ہمارا فرض ہے کہ تحقیق اور تدریس کے شعبہ میں بہتر مواقعے فراہم کریں ۔ہماری یونیورسٹی مزید اس طرح کے پروگرامزمنعقد کرتی رہی گی۔