جامعہ کراچی کا شبعہ نفسیات مینٹل ہیلتھ ڈے پر آگاہی مہم شروع کرے گا عالمی سطح پر ڈپریشن کا مرض ایک خطر ناک صورت اختیار کرتاجارہاہے ، صدر شعبہ نفسیات جامعہ کراچی

اتوار 21 اکتوبر 2018 18:12

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) جامعہ کراچی کے شعبہ نفسیات کے زیر اہتمام مینٹل ہیلتھ ڈے کے موقع پر 23 اکتوبر مینٹل ہیلتھ آگاہی مہم شروع کرے گا ۔ صدر شعبہ نفسیات پروفیسر ڈاکٹر فرح اقبال کے مطابق عالمی سطح پر ڈپریشن کا مرض ایک خطر ناک صورت اختیار کرتاجارہاہے اور 2030 ء تک یہ مرض دنیا کی سب بڑی بیماری بن کر ابھرے گا۔

پاکستان میں 40 فیصد سے زائد افراد ڈپریشن کا شکار ہیں جن میں 57 فیصد خواتین بھی شامل ہیں،جبکہ ایک چوتھائی سے زائد مرد بھی ڈپریشن کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 15 سے 29 سال کے نواجون بھی نفسیاتی مسائل کے خطرات سے دوچار ہیں جو آگے جاکر خطرناک صورتحال اختیار کرسکتاہے۔مذکورہ مہم کے دوران شعبہ نفسیات کے سال آخر کے طلبہ شعبہ نفسیات کے اساتذہ کی زیرنگرانی جامعہ کے 15 مختلف شعبہ جات کا دورہ کریں گے ،جہاں طلبہ واساتذہ کو دماغی صحت کے موضوع پر پریزنٹیشن کے ذریعے آگاہی فراہم کریں گے۔

ڈاکٹر فرح نے مزید کہا کہ شعبہ نفسیات میں ایک کونسلینگ سینٹر قائم ہے جس میں طلبہ ،اساتذہ ،ملازمین اور نجی کلائنٹس کو پیشہ ورانہ کونسلینگ فراہم کی جارہی ہے جس کا مقصد جامعہ میں دماغی صحتیابی کے حوالے سے آگاہی کو فروغ دینا ہے ۔

متعلقہ عنوان :