راولپنڈی ڈویژن میں ٹرینوں کے نئے اوقات کار کا اطلاق(آج) سے ہو گا

میانوالی ریل کار اور راولپنڈی ایکسپریس کے اوقات کار میں تبدیلی پر عمل در آمد شروع

اتوار 21 اکتوبر 2018 18:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) ریلوے راولپنڈی ڈویژن میں ٹرینوں کے نئے اوقات کار کا اطلاق(آج)پیر سے ہو گا۔ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے راولپنڈی حامد فاروق قریشی نے اے پی پی کو بتایا کہ وفاقی وزیر ریلوے کے احکامات پر عوام کی سفری سہولیات کے پیش نظر میانوالی ریل کار اور راولپنڈی ایکسپریس کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے ،سوموار سے دونوں ٹرینیں اپنے نئے شیڈول کے مطابق چلائی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ راولپنڈی تا کندیاں چلنے والی میانوالی ریل کارقبل ازیں شام 6 بجے روانہ ہوتی تھی اور رات 11بجے کندیاں اسٹیشن پہنچتی تھی ۔ مذکورہ ٹرین کے اوقات کار میں تبدیلی کے بعد سوموار سے نئے شیڈول کے مطابق یہ ٹرین راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے دن 2بجے روانہ ہو گی اور شام 7بجے کندیاں اسٹیشن پہنچے گی جبکہ لاہور سے راولپنڈی کے لئے چلائی جانیوالی راولپنڈی ایکسپریس جو قبل ازیں لاہور سے رات 8بجے روانہ ہو تی تھی اس کے اوقات کار میں تبدیلی کے بعد نئے شیڈول کے مطابق اس کی ٹائمنگ دن 2بجکر 20منٹ کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :