چودھری شجاعت اور پرویزالٰہی سے جہانگیر ترین کی ملاقات
ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اورمرکز و پنجاب میں اتحادی حکومت کے امور پر تبادلہ خیال، چودھری شجاعت نے جہانگیرترین کو اپنی کتاب ”سچ تو یہ ہے“ بھی پیش کی
ثنااللہ ناگرہ اتوار 21 اکتوبر 2018 18:59
(جاری ہے)
ملک کے معاشی حالات انتہائی خراب اور عوام کی مہنگائی کے باعث چیخیں نکل گئی ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ حکومت کے آئی ایم ایف سے قرض لینے کے بعد مزید مشکل حالات پیدا ہوجائیں گے جس سے مہنگائی کا ایک بہت بڑا طوفان آئے گا اوران حالات میں عام آدمی کا جینا محال ہوجائے گا۔ تاہم حکومت کے بعض سینئر رہنماء اپنے اتحادیوں سے ملاقاتیں کرکے ملکی حالات پر اعتماد میں لے رہے ہیں۔ حکومت کو خدشہ ہے کہ کہیں ان کے اتحادی بھی اس مشکل صورتحال میں کہیں ان کا ساتھ نہ چھوڑ جائیں دوسری اپوزیشن نے حکومت کو چاروں شانے چت کرنے کی منصوبہ بندی بنا لی ہے۔ شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری نے آج پریس کانفرنس میں واضح کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی نااہلی جلد ہی سامنے آگئی ہے،تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر قرارداد لانی ہوگی کہ موجودہ حکومت ملک نہیں چلا سکتی، سب کو یاد ہوگا کہ مشرف آئے تواس وقت بھی ایساہی ہورہا تھا۔ مشرف دور میں ہم توجیلوں میں تھے۔ نائن الیون کے بعد ان کو امریکا سے امداد ملی توکچھ حالات بہتر ہوئے۔ مشرف نے امریکا سے امداد لیکر ملک چلایا۔ ہمارا دور شروع ہوا توامداد بند ہوئی۔ ہم نے حکومت سنبھالی اس وقت بھی مشکل حالات تھے۔ پرویز مشرف کے دور کے بعد ہم نے حکومت چلانے کا چیلنج قبول کیا۔انہوں نے کہا کہ کرسی پربیٹھ کر سوچ بدل جاتی ہے۔موجودہ حکومت کی نااہلی کم وقت میں سامنے آگئی ہے۔تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر قرارداد لانی ہوگی کہ موجودہ حکومت ملک نہیں چلا سکتی۔مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.