جماعت اسلامی کے زیر اہتمام 27اکتوبر کوکشمیر پر بھارتی قبضہ کیخلاف یوم سیاہ کے موقع پر اسلام آباد (آبپارہ چوک ) میں عظیم الشان احتجاجی مارچ کیا جا ئے گا ،نصراللہ رندھاوا

قیادت امیر جماعت ااسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کر یں گے

اتوار 21 اکتوبر 2018 19:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2018ء) امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام 27اکتوبر کوکشمیر پر بھارتی قبضہ کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر اسلام آباد (آبپارہ چوک ) میں عظیم الشان احتجاجی مارچ کیا جا ئے گا ،جس کی قیادت امیر جماعت ااسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کر یں گے ، کشمیرمارچ میں اسلام آباد اور اس کے گردو نواح سے ہزاروں مردوخواتین اور بچے شر یک ہوں گے ،انھوں نے کہا عوام بھارتی جارحانہ عزائم کے خلاف جماعت اسلامی کے کشمیر مارچ میں شر یک ہو کر اہل کشمیر سے بھر پور یکجہتی کا اظہار کر یں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے کشمیر مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ جماعت اسلامی اسلام آباد کے ناظمین علاقہ اور شعبہ جات کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرنائب امیر جماعت اسلامی اسلام آباد ملک عبدالعزیز ،سیکرٹری جنرل زبیر صفدر نے بھی خطاب کیا۔نصراللہ رندھاوا نے کہا کشمیر مارچ کے انعقاد سے عالمی سطح اور حکومت کی توجہ کشمیر کے حل کی موثر پالیسی کی طرف دلوائیں گے ،تین لاکھ سے زیادہ کشمیری آزادی کے لیے لڑتے ہوئے شہید ہوچکے ہیں اورآج تک کشمیری عوام پاکستان سے الحاق و آزادی کے لئے مصروف ہیں ،مگرکشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہ ہو سکا جب کہ جنوبی سوڈان مشرقی تیمور پر قرارداد پر عمل کروانے کے لئے سب اکھٹے ہوجاتے ہیں۔

زبیر صفدرنے کہا پاکستان کی خوشحالی و سا لمیت کشمیر سے وابستہ ہے کشمیر کی آزادی کے حوالے سے پاکستان کی حکومتوں نے موثر کردار ادانہیں کیا برائے نام کشمیر کمیٹی نہیں ہونی چائیے،بلکہ کشمیر کے حوالے سے بجٹ اور روڈ میپ بنایا جائے آزادی کے بیس کیمپ کا فعال کردار ہونا چاہیے، موجودہ حکومت کشمیر سے متعلق اپنی پالیسی کے بارے میں پارلیمنٹ اور سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے۔۔اعجاز خان