نوا زحکومت نے سی پیک جیسا عظیم معاشی منصوبہ دیا اربوں ڈالرز کی لاگت سے ہزاروں میل لمبی موٹرویز اور ہائی ویز بنائیں ، را نا تنویر حسین

اتوار 21 اکتوبر 2018 19:30

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2018ء) ڈپٹی اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی را نا تنویر حسین نے کہا ہے کہ نوا زحکومت نے سی پیک جیسا عظیم معاشی منصوبہ دیا اربوں ڈالرز کی لاگت سے ہزاروں میل لمبی موٹرویز اور ہائی ویز بنائیں ،11000میگاواٹ بجلی قومی گریڈ میں شامل کی ِ،رکاوٹوں کے باوجود شرح نمو کو 3فیصد سے 6فیصد تک لے کر آئے ، افراطِ زر کو کنٹرول میں رکھا کراچی اور فاٹا میں امن قائم کیا ،ملک کو دہشت گردوں کے چنگل سے آزاد کروایا ،محدود وسائل کے باوجود اپنے پانچ سالوں متوازن اور ٹیکس فری بجٹ دیئے عوام پر بوجھ نہیں ڈالہ بلکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پینشن اور دیگر مراعات میں بھی اضافہ کیا ،کھادوں اور زرعی آلات کی قیمتیں کم کرنے کے لیے اِن اشیاء پر ٹیکسوں میں خاطر خواہ کمی کی گئی 2013سے 2018جون تک نواز حکومت کا دور ملکی تاریخ کا شاندار دور ہے جس کی نظیر ملکی تاریخ میں ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتی پی ٹی آئی کی حکومت دوماہ میں ہی ناکام ہو گئی ہے حکومت کی کو ئی پالیسی نظر نہیں آرہی ملک ڈنگ ٹپائو پالیسی پر چلا یا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 120کے مختلف علاقوں میں عوامی اجتماعات اور کو ٹ عبدالمالک میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔ اُنہوں نے کہاکہ حکمران گمراہ کُن سیاست کا کھیل کھیل رہے ہیں عوام کو بے وقوف نہیں بنا یا جا سکتا عوام کل بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ تھے اور آج بھی اسی کے ساتھ ہیں 2018کے الیکشن میں مسلم لیگ(ن) سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالہ گیا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوا زشریف اور صدر شہباز شریف کو ملک کو خوشحال بنانے کی سزا دی جارہی ہے،مسائل و مشکلات کے باوجود عوام کے حقوق کے تحفظ کی جدوجہد جاری رکھیں گے پاکستان مسلم لیگ کا نظریہ عوام کی حکمرانی ہے ڈکٹیٹرمشرف دور میں بھی عوام کے حقوق کی بحالی کے لیے جیلیں کاٹیں اور اب بھی عوام کے حق کو دبانے کے خلاف بھر پور جدوجہد کریں گے گرفتاریاں مقدمات ہماری قیادت اور کارکنوں کا حوصلہ پست نہیں کرسکتے ۔