گڈانی پولیس کی کارروائی، مضر صحت گٹکا برآمد کرکے 1ملزم کو گرفتار کرلیا

اتوار 21 اکتوبر 2018 20:00

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) گڈانی پولیس کی کارروائی، مضر صحت گٹکا برآمد کرکے 1ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گڈانی پولیس تھانہ کے ایس ایچ او محمد جان نے خفیہ اطلاع ملنے پر ہیڈ محرر ضمیر شاہ سومار سمیت نفری کے ہمراہ گڈانی موڑ کے قریب کارروائی کر کے مومن نامی ملزم سے 8ہزار پڑی سفینہ گٹکا برآمد کر کے ملزم کو گرفتار لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم گٹکا اندرون سندھ اسمگل کرنا چاہتا تھا جسکی کوشش کو ناکام بنا کر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :