بلدیہ وسطی کونسل اجلاس میںشاہراہوں کو اولیأ کرام کے نام سے منسوب کرنے کی قرارداد منظور
سڑکوں کے نام اکابرینِ ملّت کے نام سے منسوب کرنا اپنی شناخت کی بقا کے لئے ہے، ریحان ہاشمی
اتوار 21 اکتوبر 2018 20:00
(جاری ہے)
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی شاہراہوں اور سڑکوں کو اولیاء کرام اور اکابرینِ مِلّت کے نام سے منسوب کرنے کا مقصد اپنی شناخت کی بقأ ہے تاکہ ہماری نئی نسل اسلام کی نامور شخصیات کے ناموں سے واقف رہیں انہوں نے کہا کہ یہ ملک اسلام کے نام پر قائم ہوا اور اولیاء کرام نے برصغیر پاک و ہند میں اسلام پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ،اولیاء کرام ہماری شناخت ہیں ۔
وائس چئیرمین سید شاکر علی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں اور شاہراہوں کے نام اولیاء کے ناموں سے منسوب کرنے کا رواج بہت قدیم ہے اور آج بھی ایران ، سعودی عرب و دیگر اسلامی ممالک میں یہ رواج جاری ہے۔ البتہ سڑکوںکے نام رکھتے وقت شہریوں کے مزاج و طبیعت کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔ اجلاس میں قراد اد منظور کی گئی کہ پاور ہاوس چورنگی تا 4Kچورنگی سروس روڈ کو حضرت امامِ اعظم ابو حنیفہ ؒ کے نام سے اور جامع مسجد خدیجة الکبریٰ تا جامع مسجد قادری سیکٹر 5-Eنیوکراچی روڈ کو مُبلّغِ اسلام، امیرِ جماعت اہلِ سُنّت ، سابقہ ایم این اے حضرت علّامہ سید شاہ تُراب الحق قادری ؒ کے نام سے منسوب کردیا جائے ،قرار داد کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور ی دی ،ایوان نے سابق مور پارک واقع عزیزآباد بلاک نمبر۸ کے نام کو تبدیل کرکے حضرت بابا تاج الدین ؒ اولیاء کے نام سے منسوب کرکے '' تاج پارک '' رکھنے کی بھی منظوری دی ۔ جبکہ بلدیہ وسطی میںپانی کی قلت کے باعث ضلع وسطی کو ہرا بھرا رکھنے کے لئے مقامی NGO کی مدد سے مختلف جگہوں پر سیوریج کے پانی کے ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کی منظوری بھی دے دی گئی۔ اجلاس میں ضلع وسطی کی عوام کو پاسپورٹ بنانے میں دشواری کے تحت ضلع وسطی میں پاسپورٹ آفس کے قیام اور ضلع وسطی میں ڈرائیونگ لائسینس کی مزید برانچ کے قیام کے مطالبہ کی قرارداد بھی پیش کی گئی ۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاق اور صوبوں میں گہرا تعاون اور تعلق کو پذیرائی دینے کی ضرورت ہے.شہبازشریف
-
معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کےمابین قریبی تعلق اور ہم آہنگی بہت اہم ہے، کسی بھی صوبے اور عوام کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سندھ کابینہ کے ارکان سے گفتگو
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، ہائوسنگ پراجیکٹ کی اصولی منظوری
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کی سزا ملی؟
-
شمالی کوریا کا وفد کے ایران کے غیر معمولی دورے پر
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.