لنڈیکوتل، پاک افغان سرحد طورخم کو ہر قسم ٹریفک اور پیدل آمدورفت کیلئے کھول دیاگیا

اتوار 21 اکتوبر 2018 20:00

لنڈیکوتل۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) ضلع خیبرمیں پاک افغان سرحد طورخم کو ہر قسم ٹریفک اور پیدل آمدورفت کیلئے کھول دیاگیا۔

(جاری ہے)

سکیورٹی ذرائع کے مطابق طورخم سرحد کو سکیورٹی حکام نے اتوارکے روز 11 بجے ہر قسم ٹریفک و امدورفت کیلئے کھول دیاگیا۔واضح رہے کہ طورخم بارڈر کو افغانستان میں ہفتہ کو ہونے والی پارلیمانی انتخابات کے باعث طورخم سرحد کو دو روز کے لئے ہر قسم ٹریفک و پیدل امدورفت کیلئے بند کر دیاگیا تھا تاہم اتوارکو طورخم سرحد کو دوبارہ آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا۔