لنڈیکوتل،آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل زوان شینواری فٹ بال کلب نے 5گول سے جیت لیا

اتوار 21 اکتوبر 2018 20:00

لنڈیکوتل۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) ضلع خیبر لنڈی کوتل حمزہ بابا سپورٹس گراؤنڈ میں جاری آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل زوان شینواری اور آباسین فٹ بال کلب کے درمیان کھیلا گیا جوکہ زوان شینواری فٹ بال کلب نے 5گول سے جیت لیا۔لنڈی کوتل حمزہ بابا سپورٹس گراؤنڈ پر جاری آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل کے مہمان خصوصی ایف سی وینگ 104کے کمانڈر لیفٹنٹ کرنل شاہد نیاز تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں طورخم کسٹم کلیئرنس کے سینئر ایجنٹ حاجی ولی خان شینواری چیمبر آف کامرس کے حاجی جابر شینواری خیبر سپورٹس کلب کے صدر معراج الدین شینواری وکیل شینواری بھی موجود تھے اس موقع پر تماشائیوں سے خطاب کرتے ہوئے خیبر سپورٹس کلب کے صدر معراج الدین شینواری نے کہا کہ لنڈ ی کوتل کے کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہیں جنہوں نے کھیل کے میدان میں ہمیشہ کی طرح ملک اور قوم کا نام روشن کیا ہے جوکہ پوری قوم کے لئے فخر کا مقام ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آنے والا فٹ بال ٹورنامنٹ نئے بننے والے ہائی سکول سپورٹس گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا، ہائی سکول سپورٹس گراؤنڈ پر تعمیراتی کام جلد مکمل ہونے کے بعد کھلاڑیوں کے مشکلات میں کمی آجائے گی اور کھیلوں کی سرگرمیاں بہتر طریقے سے جاری رہے ۔