وزیراعلیٰ محمودخان سوات میں دواہم تقاریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہونگے

پہلی تقریب کانجو ائیرپورٹ اوردوسری تقریب گراسی گرائونڈ سیدوشریف میں ہوگی

اتوار 21 اکتوبر 2018 20:00

ملاکنڈ۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان پیر 22اکتوبر کو سوات میں دو اہم تقاریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہونگے ،پہلی تقریب کانجو ائیرپورٹ پر ہوگی جس میں سوات کے تمام اندرونی سیکورٹی معاملات پاک فوج سے سول انتظامیہ کو منتقل ہونگے، اور اس میں کور کمانڈر پشاور اور آئی جی پولیس خیبرپختونخوا بھی موجود ہونگے جبکہ دوسری تقریب گراسی گرائونڈ سیدوشریف میں ہوگی جس میں وہ وزیراعظم کے اعلان کردہ نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کی رجسٹریشن کا باضابطہ افتتاح کرینگے واضح رہے کہ بے گھر لوگوں کیلئے شروع کردہ 50لاکھ گھروں کے اس عظیم الشان رہائشی منصوبے کے ابتدائی مرحلے کیلئے منتخب سات اضلاع میں سوات خیبرپختونخوا کا واحد خوش نصیب ضلع ہے۔