نوشہرہ،شمع بی کلاس فٹ بال بین الصوبائی ٹورنمنٹ میاں فاروق اے شیخ سٹیڈیم نوشہرہ کینٹ میں شروع

اتوار 21 اکتوبر 2018 20:00

نوشہرہ۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) ایسوسی ایٹیڈ انڈسٹریز لمیٹیڈ شمع گھی ملز کے زیراہتمام شمع بی کلاس فٹ بال بین الصوبائی ٹورنمنٹ میاں فاروق اے شیخ سٹیڈیم نوشہرہ کینٹ میں شروع ہوگیا ہے ٹورنمنٹ میں مردان، صوابی، پشاور، نوشہرہ اور دیگر اضلاع کی ٹیمیں حصہ لے گی ۔تفصیلات کے مطابق شمع گھی ملز نوشہرہ کے زیراہتمام بین الصوبائی ٹورنمنٹ کا آغاز ہوگیا ہے ٹورنمنٹ کاافتتاح مارکیٹنگ افسران محمدارشد اور فضل نبی نے کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایٹیڈ انڈسٹریز شمع گھی ملز کے مالک شیخ امجد رشید، سینئر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر الحاج فضل ودود خان، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر حاجی اشتیاق احمد اور مارکیٹنگ جنرل منیجر شیخ طارق امین کھیل کھود کے علاوہ عوام کے فلاح وبہبود کے کاموں میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں اور صوبہ بھر میں مختلف کھیل کھود کے ٹورنمنٹ میں بھرپور تعاون کررہے ہیں افتتاحی میچ مردان سٹی اور نوشہرہ گرین کے مابین کھیلاگیا ریفر ی کے فرائض امجدخان، جانبازخان، قاسم خان نے ادا کئے اس موقع پر فٹ بال کے ڈسٹرکٹ چیئرمین قاضی واجد علی، سیکرٹری امجد خان باچا نے شمع گھی ملزکی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہمیشہ فٹ بال ٹورنمنٹ میں ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔

متعلقہ عنوان :