بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف بدترین جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے، شیر خوار بچوں سے لے کربوڑھوں عورتوں کو قابض بھارتی افواج اپنی ظلم بربریت اور جبر کا نشانہ بنا رہی ہے، مقبوضہ وادی کے اندر تشدد کی تازہ لہرنریندر مودی کے سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہے جو وادی کے اندر آبادی کا تناسب تبدیل کر نا چاہتا ہے

وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا بیان

اتوار 21 اکتوبر 2018 20:00

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف بدترین جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔ شیر خوار بچوں سے لے کربوڑھوں عورتوں کو قابض بھارتی افواج اپنی ظلم بربریت اور جبر کا نشانہ بنا رہی ہے۔ گزشتہ روز سے اب تک 9سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے ۔

بھارت کی قابض ا فواج کو کشمیریوںکی نسل کشی کا لائسنس ملا ہوا ہے،ان کو کشمیریوں کو شہید کرنے پر ترقی ملتی ہے۔ حالیہ واقعات سوچی سمجھی سازش ہے۔مقبوضہ وادی کے اندر تشدد کی تازہ لہرنریندر مودی کے سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہے جو وادی کے اندر آبادی کا تناسب تبدیل کر نا چاہتا ہے ۔ مقبوضہ وادی کے اندر زخمیوں کو زہریلی ادوایات فراہم کی جاتی ہیں جس سے ان کا زخم اور درد شدت اختیار کر لیتا ہے۔

(جاری ہے)

تشدد کے واقعات میں معصوم شہریوں کی شہادت کی پر زور مذمت کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی اس وقت عملی طور پر ایک جیل کا منظر پیش کر رہی ہے جس سے نہ کوئی باہر سے آسکتا ہے نہ ہی جاسکتا ہے۔ بھارت اقوام متحدہ کی مقبوضہ کشمیر سے متعلق رپورٹ پر عمل درآمد کرنے کے لیے بین الاقومی انسانی حقو ق کی تنظیموں کو مقبوضہ وادی میں داخل ہونے دے اور انسانی حقو ق کی عالمی تنظیمیں اور ادارے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری کے لیے کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز کے واقعات اس تسلسل کا نتیجہ ہیں جس کے تحت بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی پرامن جدوجہد آزادی کے ہاتھوں نفسیاتی طور پر شکت کھا کر کشمیریوں کو قتل کرنے کی پالیسی پر عمل پیر ا ہے۔ بین الاقوامی ادارے، اقوام متحدہ مقبوضہ وادی کے اندر ہونیو الے حالیہ واقعات کا نوٹس لیں۔