قلات بازار میں ایل پی جی گیس کی دوکان میں سلنڈر پھٹنے سے زوردار دھماکہ

دھماکے سے لوگوں میں شدید خوف ہراس پھیل گیا ،کسی جانی نقصان نہیں ہوا

اتوار 21 اکتوبر 2018 21:00

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) قلات بازار میں ایل پی جی گیس کی دوکان میں سلنڈر پھٹنے سے زوردار دھماکہ ،دھماکے سے لوگوں میں شدید خوف ہراس پھیل گیا تاہم کسی جانی نقصان نہیں ہوا ، قلات میں گزشتہ روز ڈاکخانہ روڈ پر واقع ایل پی جی گیس کی دوکان میں سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہو گیا دھماکہ کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم خوش قسمتی سے کو جانی نقصان نہں ہوا دھماکہ کے نتیجے میں دوکان کو جزوی طور پر نقصان ہو گیا ہے

متعلقہ عنوان :