تائیوان میں مسافر ٹرین پٹڑی سے اترنے کے نتیجے میں 17افراد ہلاک ، 120زخمی ہو گئے

اتوار 21 اکتوبر 2018 21:10

تائپے۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) تائیوان میں مسافر بردار ٹرین کے پٹڑی سے اترنے کے نتیجے میں کم سے کم 17افراد ہلاک اور 120زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

آئس لینڈ ریلوے حکام کے مطابق شائولن ریلوے اسٹیشن سے تائتونگ جانے والی ٹرین پا یوما ایکسپریس جس میں 366مسافر سوار تھے یالان کاونٹی کے قریب ساوآکسن ریلوے اسٹیشن پر پٹڑی سے اتر گئی۔حادثے میں 17 افراد موقع پر ہلاک اور 120کے قریب زخمی ہو گئے، جنہیں قریبی ہسپتال داکل کرادیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔ جبکہ دونوں ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان ریل سروس معطل کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :