پاکستانی سی فوڈز لذت سے بھرپو ر ہیں، اسی لئے اسے ملک و بیرون ملک پسند کیا جاتا ہے، ڈپٹی ہائی کمشنر بنگلہ دیش نور الہال

اتوار 21 اکتوبر 2018 21:30

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر نور الہال سیف الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستانی سی فوڈ لذت سے بھرپو ر ہے ،اسی لئے اسے ملک و بیرون ملک پسند کیا جاتا ہے ،سی فوڈ جیسے ایونٹ کا انعقاد ضروری ہے ،اس سے ذائقہ دار کھانے ملتے ہیں ،وہ بیچ لگژر ی ہوٹل میں پراؤن اور لابسٹر فیسٹیول کے اففتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے،اس موقع پر ملائشیا کے قونصل جنرل خیر النظران عبدالرحمن،بیچ لگژری ہوٹل کے جنرل منیجر عظیم قریشی ،آواری ہوٹل گروپ کے نائب صدر مسٹر گرانٹ کے بھی میڈیا سے گفتگو کی ،فیسٹو ل میں فرانس کے قونصل جنرل سمیت سفارت کاروں،بزنس مین ودیگر نے بھی شرکت کی،بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہا کہ وہ گزشتہ 4 سال سے کراچی میں تعینات اکثر بیچ لگژری ہوٹل آتے ہیں ،یہاں مختلف ممالک کے سی فوڈ فیسٹول بھی منعقد ہوتے ہیں ،جس سے پاکستانیوں کو دیگر ممالک کے کھانوں کے بارے میں آگاہی ہوتی ہے ،ملائشین قونصل جنرل نے کہا کہ فوڈ فیسٹیول میں جھینگے اور لابسٹر سے تیار کردہ مختلف ڈیشز موجود ہیں جو سب الگ لگ ذائقہ رکھتی ہیں،عظیم قریشی نے کہا کہ آواری گروپ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ اس طرح کے فوڈ فیسٹویل کا انعقاد کرتا ہے ،انہوں نے کہا کہ بیچ لگژری ہوٹل میں منعقدہ اس سی فوڈ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں زندہ لابسٹر رکھے گئے ہیں ،ان زندہ لابسے ہوٹل آنے والے مہمان اپنی پسند کی ڈیشز تیار کراسکتے ہیں،بیج لگژری ہوٹل کے قصبہ ریسٹورینٹ میںشروع ہونے والا یہ فیسٹول آئندہ سال اپریل تک جاری رہے گا۔