Live Updates

وزیراعظم کے نیاپاکستان پروگرام میں ڈی جی خان ،مظفرگڑھ کوبھی شامل کرلیاگیاہے، مخدوم سید باسط سلطان بخاری

اتوار 21 اکتوبر 2018 22:00

مظفرگڑھ۔ 21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) وزیراعظم عمران خان کے کم آمدنی والے افراد کیلئے شروع کیے جانے والے نیا پاکستان پروگرام ڈی جی خان اور جبکہ میری درخواست پر مظفر گڑھ کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ پنجاب کے دس شہروں کو پہلے مرحلے میں اس پروگرام میں شامل کیا جاچکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم سید باسط سلطان بخاری ایم این اے نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان پروگرام سے حکومت 50 لاکھ مکان تعمیر کرے گی جو کم آمدن والے افراد کو آسان اقساط پر دیئے جائیں گے۔ اس پروگرام میں 40 انڈسٹریل زون بھی شامل ہیں جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا عمران خان جنوبی پنجاب کی عوام سے کئے گئے وعدہ پورے کریں گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے وزیر اعلی پنجاب کا انتخاب جنوبی پنجاب سے کیا۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے منشور میں جنوبی پنجاب صوبہ بنانے شامل ہے اور حکومت نے جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے لیے کمیٹی بنادی ہے کمیٹی اپنی سفارشات وزیر اعظم عمران خان کو پیش کرے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات