انسداد خسرہ مہم میں چار لاکھ پچاس ہزار سے زائدبچوںکوحفاظتی ٹیکے لگا ئے جا چکے ہیں ،ڈاکٹرظفرعباس

اتوار 21 اکتوبر 2018 22:00

ملتان۔ 21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) محکمہ صحت کے زیر اہتمام ضلع بھر میں انسداد خسرہ مہم کامیابی سے جاری ہے،اس مہم کے چھ دنو ں میں 6 ماہ سے 7 سال عمر کے بچوںکو خسرہ سے بچائو کیلئے فری ویکسی نیشن کا ٹا ر گٹ 428880 تھااور ان دنو ں میں ضلع ملتا ن کے 481089 بچوں کو محکمہ صحت کی ٹیمو ں نے خسر ہ کے حفا ظتی ٹیکے لگا کر مجمو عی طو رپر 112 فیصد کوریج حا صل کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

انسداد خسرہ مہم کے کوآرڈینٹر ڈاکٹر ظفر عباس نے گز شتہ روز ضلع ملتا ن کے یو۔سی ۔ایم اوز کے ساتھ میٹنگ کی ،اس میٹنگ میںعالمی ادا رہ صحت کے نمائند ے ڈا کٹر ریاض احمد غزا لی اور ڈا کٹرفر حا ن احمد نے شر کت کی اور اس مہم کوکامیاب بنا نے با رے اپنی تجاویز سے آ گا ہ کیا ۔اس موقع پرانہوں نے محکمہ صحت ملتا ن کے تما م عملے کی محنت اور جذ بے کو سر اہا ۔انہوںنے مزید کہا کہ انسداد خسرہ مہم کے دور ان ضلع ملتا ن میں کو ئی ناخو ش گوار وا قعہ پیش نہیں آ یا جو کہ حو صلہ افزا ء ہے ۔

متعلقہ عنوان :