Live Updates

حب ،ضلع کچھی ڈھاڈر کے علاقے کیہانی میں رند کلوئی قبیلے کی آباو اجداد کی جدی پشتی زمینوں پر مسلح افراد کے قبضے کی مذمت کرتے ہیں،رند کلوئی قبائل

اتوار 21 اکتوبر 2018 22:20

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2018ء) رند کلوئی قبیلے کے معتبرین میر دلی جان کلوئی رند ، میر اصغر کلوئی رند و دیگر نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ضلع کچھی ڈھاڈر کے علاقے کیہانی میں رند کلوئی قبیلے کی آباو اجداد کی جدی پشتی زمینوں پر کچھ غیر متعلقہ مسلح افراد کے ماورائے عدالت قبضے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے اس عمل کو ضلع کچھی ڈھاڈر میں خون خرابہ کرانے کی ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے انھوں نے نے واضع کیا کہ کلوئی قبائل پرامن ہیں جو ہر قسم کی سازش کو ناکام بناکر قانون کے احترام کو اولین ترجیحی دیں گے لیکن یہ سب تب ممکن ہوگا جب ڈپٹی کمشنر ضلع کچھی، اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر اور پولیس و نافذ کرنے والے ادارے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کراکے ماتحت عدالتوں اور بلوچستان ہائی کورٹ سے مقدمہ ہارنے والے فریق کی مذکورہ اراضی سے ان کا غیر قانونی قبضہ ختم کروائیں گے اس عمل پر رند کلوئی قبائل ہر ممکن تعاون کریگا انہوں نے بتایا کہ جب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کوئی تعاون نہیں کیا اور عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کروایا گیا تو پھر رند کلوئی قبائل اپنی ہر سطح پر زمینوں پر قبضہ خالی کروانے کے لئے آئندہ کا لائح عمل کرے تیار گا،انھوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کچھی بولان نے گزشتہ دنوں رند کلوئی قبائل کے معتبرین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف چار دن کے اندر قانونی کاروائی کی جائیگی ، لیکن ڈپٹی کمشنر کچھی بولان بااثر شخصیت کی باتوں میں آکر کاروائی کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں ، انھوں نے کہا کہ رند کلوئی قبائل سردار بہاول خان کلوئی کی قیادت میں متحد ہیں، اور وہ اپنی زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف ہر فارم پر آواز بلند کرینگے ، جبکہ کچھی بولان کے علاقے کیہانی میں خونی تصادم کا شدید خطرہ پیدا ہو گیا ہے ، اگر کیہانی میں خونی تصادم پیدا ہو ا ، تو اس کا ذمہ دار ڈپٹی کمشنر کچھی بولان، ایس ایس پی ، ڈھاڈر، اسسٹنٹ کمشنر کچھی بولان، اور تحصیلدار ڈھاڈر ہونگے ، انھوں نے کہاکہ کچھ بھی ہو ہم اپنی زمینوں پر کسی بااثر شخصیات کو قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دے گے ، انھوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کو اس سنگین مسلے پر فوری نوٹس لینا چاہیے، اور علاقے کے لوگوں کو خون خرابے سے بچانا چاہیے، اگر اس مسلے پر فوری نوٹس نہیں لیا گیا تو اس کا ذمہ دار بلوچستان حکومت اور بالخصوص کچھی بولان کے موجودہ افسران ہونگے، انھوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان، وقاقی وزرا، سمیت چیف جسٹس آف پاکستان نثار احمد سے ایپل کی ہے کہ کچھی بولان میں واقعہ کیہانی کے مسلے پر فوری نوٹس لیں ، اور انتظامیہ کو فوری احکامات جاری کرکے علاقے کی امن کو تباہ کرنے سے بچایا جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات