فرنٹئیرکور بلوچستان لورالائی سکائوٹس کی سے جانب ہرنائی کے علاقے زردالو میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

اتوار 21 اکتوبر 2018 22:20

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) فرنٹئیرکور بلوچستان لورالائی سکائوٹس کی سے جانب ہرنائی کے علاقے زردالو میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقادکیا گیا ،کیمپ میں 317مریضوں کا معائنہ اور مفت ادویات اور راشن تقسیم کیا گیا۔

(جاری ہے)

فرنیٹر کور کی پریس ریلز کے مطابق آئی جی ایف سی میجرجنرل ندیم احمد انجم کی ہدایات پرفرنٹئیرکور بلوچستان لورالائی سکائوٹس کی جانب سے ہرنائی کے علاقے زردا لومیں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

فری میڈیکل کیمپ میں اسپیشلسٹ ڈاکٹروں نے 317مریضوں کا مفت معائنہ کیاجن میں 106مرد،118خواتین اور 93بچے شامل تھے ۔مریضوں کی ضروریات کے پیش نظر جدید میڈیکل لیب اور ایکسرے وغیرہ کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں ۔کیمپ میں موجود نادار اور ضرورت مند افراد میں راشن بھی تقسیم کیا گیا۔ علاقے کے لو گو ں نے فرنٹیئر کو ر بلو چستان کی جانب سے انسا نیت کی خدمت کے جذبے کو سراہا اورطبی کیمپ میں فراہم کی جانیوالی سہو لیا ت کی تعریف کی ۔

متعلقہ عنوان :