Live Updates

مشرف دور سے زیادہ کڑا اورکٹھن وقت نہیں ہے، شہباز شریف

گھبرانے کی ضرروت نہیں، آپ سب کو فخرہونا چاہیے مجھ پرکرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں کیا جا سکا۔ صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف کی اہلخانہ سے ملاقات میں گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 21 اکتوبر 2018 23:46

مشرف دور سے زیادہ کڑا اورکٹھن وقت نہیں ہے، شہباز شریف
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 اکتوبر 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ مشرف دور سے زیادہ کڑا کٹھن وقت نہیں ہے، گھبرانے کی ضرروت نہیں، آپ لوگوں کو فخرہونا چاہیے مجھ پرکرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں کیا جا سکا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف سے ان کے اہلخانہ نے نیب جیل میں جا کر ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں شہبازشریف کی اہلیہ بیگم نصرت شہباز، بیٹے حمزہ شہباز، سلمان شہباز، بیٹی، بہوئیں اور نواسیاں شامل تھیں۔

سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات میں عباس شریف کے دونوں صاحبزادے بھی موجود تھے۔ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے اپنے اہلخانہ سے گفتگو کرتے ہوئے ان کوتسلی دی کہ آپ سب کوگھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

آپ لوگوں کو فخرہونا چاہیے مجھ پرکرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں کیا جا سکا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کڑا اورکٹھن وقت ضرورہے۔ لیکن مشرف دور سے زیادہ مشکل نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف کیلئے ان کے اہلخانہ عشائیے میں دال چاول، باربی کیواورکھیر لے کر گئے تھے۔ شہبازشریف نے کھانے کے2 باکسز زیرحراست دیگرافراد کے لیے بھیجوا دیے۔ واضح رہے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نیب کی حراست میں ہیں۔ شہبازشریف پر الزام ہے کہ انہوں نے آشیانہ کا ٹھیکہ دوسرے آدمی کو دے کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ہے۔

نیب لاہور نے صدر ن لیگ شہبازشریف کو صاف پانی کیس میں پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا تھا جبکہ انہیں نیب آفس میں آشیانہ کیس میں گرفتار کرلیا۔ نیب نے الزام عائد کیا ہے کہ شہبازشریف نے چوہدری لطیف کی کمپنی کا ٹھیکہ منسوخ کرکے قومی خزانے کوکروڑوں کا نقصان پہنچایا ہے۔ جبکہ ن لیگ کا کہنا ہے کہ جس ٹھیکیدار کا شہبازشریف نے کرپشن کی بنیاد پر ٹھیکہ منسوخ کیا اس کو پشاور میٹرو کا ٹھیکہ دے دیا گیا۔ نیب نے شہبازشریف کو ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت میں پیش کیا تواحتساب عدالت نے شہبازشریف کو چودہ روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کررکھا ہے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات