بچوں نے ڈیم کیلئے اپنی پاکٹ منی سے ہزاروں روپے کے فنڈز جمع کروا کر سب کیلئے مثال قائم کر دی

پیر 22 اکتوبر 2018 00:20

بچوں نے ڈیم کیلئے اپنی پاکٹ منی سے ہزاروں روپے کے فنڈز جمع کروا کر سب ..
گو جرانوالہ۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) بچوں نے ڈیم کیلئے اپنی پاکٹ منی سے ہزاروں روپے کے فنڈز جمع کروا کر سب کیلئے مثال قائم کر دی۔بچوں کا کہنا تھا کہ ملک کیلئے ڈیمز کا بننا انتہائی ضروری ہے تمام لوگوں کو آگے بڑھ کر ڈیم کے لئے فنڈز دینا چاہیے ۔دی ایجوکیٹرزسکول وزیرآباد کے بچوں ،اساتذہ اور دیگر سٹاف نے ڈیم بنانے کیلئے اپنی پاکٹ منی سے ہزاروں روپے کے فنڈزجمع کئے ۔

ڈائریکٹر سکول محمدعمران بھٹی نے کہا کہ پانی زندگی کی اہم ضرورت ہے اس کو محفوظ بنیادوں پراستوارکرنا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔آج پانی کی ضیاع کوروک کرڈیمزبنانے کی تحریک میں رنگ ونسل سے بالا تر ہوکرہم سب کو قومی فریضہ جانتے ہوئے حصہ لینا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ بچوں کا یہ مثالی کام دوسروں کے لئے مشعل راہ بنے گا کوشش کرنا انسان کاکام ہے آگے اللہ مدد کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ بچوں کا جوش وجذبہ اور ملک سے محبت دیکھ کر انہیں فخر محسوس ہوتا ہے اور یقین ہو گیا ہے کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہے ۔ ہیڈ مس سندس بٹ اور ڈپٹی ہیڈمیڈم عترت نے کہا کہ ڈیمزبننے سے توانائی بحران پرقابو اورزراعت کو فروغ حاصل ہوگا ۔روزانہ لاکھوں کیوسک پانی سمندرکی نظرہورہا ہے اس پانی کوذخیرہ کرکے ملکی تعمیروترقی اورپاکستانی قوم کے مستقبل کوتابناک بنایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :