Live Updates

سابق حکمرانوں کی گزشتہ پانچ سال کی کارکردگی کی نسبت پاکستان تحریک انصاف کی چند ماہ کی کارکردگی بہتر ہے،رضوان اسلم بٹ

پیر 22 اکتوبر 2018 00:20

گوجرانوالہ ۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف ملک میں حقیقی معنوں میں عوام کوان کے حقوق دے گی عوام کو جھو ٹی تسلیاں نہیں دی جائیں گی ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی54کے ٹکٹ ہو لڈرزرضوان اسلم بٹ نے حیدری روڈ پر تاجروں سے ملاقات کے دوران اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومتی کارکردگی پر انگلیاں اٹھانے والوں نے گزشتہ 30 سال سے ملک وقوم کا بیڑہ غرق کیا اور ذاتی مفادات کو ترجیح دی۔

انہوں نے کہاکہ سابق حکمرانوں کی گزشتہ پانچ سال کی کارکردگی کی نسبت پاکستان تحریک انصاف کی چند ماہ کی کارکردگی بہتر ہے قوم عمران خان کے وژن اور مشن سے پرامید ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کامورال زندگی بلند کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات