حمزہ عرف حمزی ماچھی ڈکیت گینگ کے دو ارکان گرفتار

پیر 22 اکتوبر 2018 00:20

گوجرانوالہ ۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) سٹی پولیس آفیسرگوجرانوالہ ڈاکٹر معین مسعود کی ہدایات کے پیشِ نظر سی آئی اے ونگ نے رہزنی و دیگر وار داتوں میں ملوث و مطلوب حمزہ عرف حمزی ماچھی ڈکیت گینگ کے دو ارکان گرفتار کر کے دوران تفتیش ان کے قبضہ سے ایک لاکھ روپے نقدی، طلائی زیورات اور چار عد موبائل فونز برآمد کئے ہیں جبکہ عبدالعزیز عرف بابا عزیز اموٹر سائیکل چور گینگ کے دو ارکان کوگرفتارکر کے دوعدد موٹر سائیکلیں اور دو لاکھ پچاس ہزار روپے برآمد کئے ہیں،گرفتار کئے گئے ڈکیت گینگ کے ملزمان میںحمزہ عرف حمزی ماچھی ولد مشتاق سکنہ تنویر چوک گوجرانوالہ ، شمائل جٹ ولد نعیم سکنہ شہباز ٹاون گوجرانوالہ جبکہ موٹر سائیکل چور گینگ کے ملزمان میں عبدالعزیز عرف بابا عزیز ولد بختاور علی اور علی شفا ولد رفیق ساکنان تاندلیانوالہ فیصل آبادشامل ہیں،دوران ابتدائی تفتیش ملزمان نے بالترتیب انکشاف کیا کہ وہ علاقہ تھانہ پیپلز کالونی اور تھا نہ سیٹلائٹ ٹاو،ْن گو جرانوالہ کہ علا قہ میں راہگیروں کو روکتے اور اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائل فون چھین کر فرار ہو جاتے اور گلیوں ،پارکوںو دیگر جگہوں پر کھڑی موٹرسائیکلوں کو’’ کِی‘‘- کی مدد سے چوری کر کے فرار ہو جاتے تھے ،ملزمان سے تفتیش جاری ہے ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ کئے جا رہے ہیں، اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود کا کہنا ہے کہ مجرمانہ ذہن رکھنے والے سماج دشمن عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ۔

(جاری ہے)

شہریوں کو امن کی فضا فراہم کرنا پولیس کے اولین فرائض میں شامل ہے ۔