Live Updates

کراچی میں ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی امیدوار کی کامیابی وزیر اعظم عمران خان اور ان کی حکومت پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے، چوہدری فواد حسین

پیر 22 اکتوبر 2018 00:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کراچی میں ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے امیدوار کی کامیابی وزیر اعظم عمران خان اور ان کی حکومت پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے ٹویٹ پیغام میں انھوں نے کہا کہ کراچی کے عوام نے لسانی سیاست کو رد کرکے قومی سیاست کا انتخاب کیا ہے اور انشاء اللہ یہ پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات